UrduPoint میاں صاحب! ووٹ کو عزت دلائیں ووٹ کی بے عزتی نہ کریں

 پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ میاں صاحب! ووٹ کو عزت دلائیں ووٹ کی بے عزتی نہ کریں، میاں صاحب سے مطالبہ ہے کہ انتظامیہ کی بجائے اپنے منشور پر الیکشن لڑیں۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرانظریاتی اختلاف ہے ان کی اپنی تاریخ ہے میری اپنی تاریخ ہے، الیکشن کے دور میں اپنے نظریے، آئیڈیالوجی اور منشور پر چلو ں گا، میاں صاحب سے مطالبہ ہے کہ انتظامیہ کی بجائے اپنے نظریے اور منشور پر الیکشن لڑیں، میاں صاحب ووٹ کو عزت دلائیں ووٹ کی بے عزتی نہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ جن کو لاہور میں ٹماٹر، انڈے پڑ رہے ہیں ان کو سندھ نہیں پنجاب کی فکر ہے، سندھ کے عوام پیپلزپارٹی کے ساتھ کھڑے ہیں، پہلے بھی نیب کا مقابلہ کیا اب بھی کرنے کو تیار ہیں۔

Comments

Popular posts from this blog

ٖبھارت اورآسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان آخری ٹی 20 میچ کل بنگلورو میں کھیلا جائے گا